پی آئی اے کے طیارے میں پاکستانی پرچم تھامے غیرملکی خاتون کے رقص کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

پاکستان ایئرلائن کے طیارے میں پاکستانی پرچم تھامے غیر ملکی خاتون کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون پی آئی اے کے طیارے کے اندر اور باہر رن وے پر کی کی چینلج کی طرح رقص کر رہی ہے۔

طیارے میں خاتون کے رقص کی ویڈیو کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ویڈیو پارکنگ میں کھڑے طیارے میں فلمائی گئی لیکن اس سے ایئر لائن انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون کی رقص کی ویڈیو پی آئی اے کے پیج پر شیئر کی گئی تھی جو وائرل ہو گئی۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون کی رقص کی ویڈیو پی آئی اے کے پیج سے ہٹا دی گئی ہے۔

دوسری جانب نیب نے غیر ملکی خاتون کی قومی پرچم کی بے حرمتی کا نوٹس لے لیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون قومی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے رن وے اور جہاز تک کیسے پہنچی؟ قومی پرچم کی بےحرمتی کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کی بےحرمتی کرنے والے سے رعایت نہیں کی جائے گی، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو اور متعلقہ حکام کے خلاف ایکشن لیا جائےگا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پی آئی اے کے بیرون ملک جانے والے طیارے میں دوران پرواز انجن فیل

اپنا تبصرہ بھیجیں