پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ 17 اپریل کو ہو گا

آف اسپنر محمد حفیظ

حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2014 میں مشکوک قرار دیا گیا تھا اوردسمبر میں ان پر باؤلنگ کروانے پر پابندی آئد کر دی گئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے پر پابندی کا شکار آف اسپنر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کرکٹ کیریئر میں کئی مرتبہ باؤلنگ ایکشن پر پابندی کا شکار ہوئے اور گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد 2 نومبر کو ان کا ٹیسٹ لیا گیا اور نومبر میں ان کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے باؤلنگ پر پابندی عائد کردی۔

loading...

محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ 17 اپریل کو انگلینڈ کی لف بورو یونیورسٹی میں ہوگا۔ محمد حفیظ 50 ٹیسٹ میچز میں 52، 200 ون ڈے میچز میں 136 اور 81 ٹی20 میچز میں 49 وکٹیں حاصل کرنے والے حفیظ کو 2014 سے باؤلنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  برطانوی عورت سے ایک کیلے کی قیمت 930 پاؤنڈ مانگ لی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں