خورشید شاہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ

 حکومت فیصلہ کرے کیا کر ناہے  قومی سلامتی کمیٹی اپنے فیصلے کرے اور وزیراعظم ہمیں ان سے آگاہ کریں، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کر نے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تو اپوزیشن لیڈر ہوں حکومت فیصلہ کرے کیا کر ناہے ٗ قومی سلامتی کمیٹی اپنے فیصلے کرے اور وزیراعظم ہمیں ان سے آگاہ کریں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ صبح مجھے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس دعوت نامے کا علم ہوا رات دیر سے پہنچا صبح پتہ چلا کہ اجلاس مدعو کیا گیا ہے میں نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا موجودہ حکومت سے تعلق ہے۔

loading...

خورشید شاہ نے کہاکہ انتظار کروں گا وزیراعظم پارلیمنٹ میں آ کر بتائیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آ کر وزیراعظم وضاحت کریں اعتماد میں لیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں لفظوں کے کئی معنی نکلتے ہیں ان پوزیشنز پر رہنے والوں کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے۔

خورشید شاہ مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں سنبھل کر بولنا چاہیے اور پاکستان کے قومی سلامتی ایشوز پر ہم سب ذمہ دار ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ چاہے ہم اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں، پارلیمنٹ میں ہوں نہ ہوں سب کا مسئلہ ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کیا آپ نے پانی میں"کی کی" چیلنج دیکھا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں