ملک دشمن بیان پر نواز شریف کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

نواز شریف
loading...

نواز شریف کو گرفتار کر کے غداری کا مقدمہ چلایا جائے اور نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی جائے، قرارداد کا متن

کراچی:پاکستان تحریک انصاف نے ملک دشمن بیان پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو گرفتار کر کے غداری کا مقدمہ چلایا جائے اور نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر نواز شریف کے خلاف پیرکوپاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے ،قرارداد رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان نواز شریف کو گرفتار کرکے غداری کا مقدمہ چلایا جائے ۔قرار داد میں نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ نوازشریف متنازع بیان کی آڑمیں ملکی تشخص بری طرح متاثر کررہے ہیں۔

بعدازان میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہاکہ نوازشریف پرغداری کامقدمہ چلایاجائے، ممبئی حملوں پرنوازشریف کامتنازع بیان وطن سے غداری ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی بھارت نوازی میں اب کوئی شکوک و شبہات نہیں رہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی نوازشریف کے بیان کی مذمت کرے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  12 سالہ غریب بھارتی طالب علم جسے 20کروڑ تک کے پہاڑے زبانی یاد ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں