رمضان میں اشیاء خوردنوش غیر میعاری اور مہنگی بیچنے والوں کیلئے قانونی شکنجہ ہروقت تیار رہے گا‘ پرویز ملک

مسلم لیگ (ن)
loading...

عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومتی کوششیں جاری رہینگی،الزامات کی گرد اڑانیوالوں کو ندامت کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ خواجہ عمران نذیر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں کسی کو اشیا ء خرودونوش مہنگی بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے،ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاے گی،عوام کو میعاری اور سستی اشیا ء یہ ان کا حق ہے، مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی کاوشوں کے سبب ملک میں امن قائم ہوا ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

الزامات کی گرد اڑانے والوں کو ماسوائے ندامت کے کچھ نہیں ملے گا اور آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کی توثیق کریں گے،پاکستان کے عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں، مسلم لیگ (ن) سے وفا عوام کے دلوں میں رچی بسی ہے اور عملی اقدامات کے باعث مسلم لیگ (ن) کو عوام میں والہانہ پذیرائی مل رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارعمران نذیر نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاں مرغوب احمد،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹراسداشرف،عامر خان،سعدیہ تیمور،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

عمران نذیر نے کہا کہ باشعور عوام نے جھوٹ اور الزامات کی منفی سیاست کرنیوالوں کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ منفی احتجاج، انتشار اور دھرنوں کی سیاست کرنیوالوں کو شکست فاش ہو گی، انتشار اور منفی سیاست کرنیوالوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی بدولت عوام نے اسے ہر الیکشن میں سرخرو کیا ہے۔

مزید پڑھیں۔  پاکستانی فلم انڈسٹری کی روشن ستارہ، زارا شیخ کی آئٹم سانگ کے ساتھ واپسی

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں