جلتی پر تیل ڈالنا خطرناک ہے ،آگ بھڑکی تو سب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے‘خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

.لاہور:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

 اگر آگ پھیلی تو ایک ایک کرکے سب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے،ناانصافی اور دباؤ کا سلسلہ روکا جائے ،داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بحرانوں سے دوچار ہے مگر سلجھا کی بجائے الجھا بڑھ رہا ہے ، گالم گلوچ ،دھکم پیل ،کھینچا تانی کے رویے پوائینٹ آف نو ریٹرن پر لے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نفصان ہو سکتا ہے اس لیے تمام سٹیک ہولڈر احتیاط اور تدبر سے کام لیں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ناانصافی اور دباؤ کا سلسلہ روکا جائے ،مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے آگ پھیلی تو ایک ایک کر کے سب کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں ،خواجہ سلمان رفیق

اپنا تبصرہ بھیجیں