بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اداکار سلمان خان نے مداحوں کو عید سے قبل عیدکی مبارک دی

news-aajkalpk.jpg

ممبئی ; بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اداکار سلمان خان نے مداحوں کو عید سے قبل عیدکی مبارک دی ہے۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے عید کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کو فلم ’زیرو‘کے ٹیزر کے ذریعے عید کا تحفہ دیا ہے

تقریباً ایک منٹ کے ٹیزر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک دوسرے کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آئے جبکہ ان کے ارد گرد موجود سیکڑوں لوگوں کا ہجوم دونوں کو ڈانس کرتے دیکھ کر چیخ چیخ کر ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ٹیزرمیں شاہ رخ خان کترینہ کیف کی تصویر والی ٹی شرٹ پہنے نظر آئے ٗ سلمان خان شاہ رخ خان کو کہہ رہے ہیں جس کے پیچھے لگ جاتے ہو اس کی زندگی بنادیتے ہو۔

شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پرفلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں کو عید کی مارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’یہ لو یہ لو۔۔ آنند لال رائے کی طرف سے اس بارعید کا میٹھا بہت تیزہے، لہٰذا میری اورفلم’زیرو‘کی پوری ٹیم کی طرف سے تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد، میں آپ سب سے بے حد محبت کرتا ہوں اورامید کرتاہوں آپ کو فلم پسند آئیگی‘‘۔واضح رہے کہ فلم ’زیرو‘میں شاہ رخ خان بونے کاکردار اداکررہے ہیں۔ ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم’زیرو‘میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اداکارہ کترینہ کیف اورانوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، فلم 21 دسمبر2018کونمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کینیا میں شدید بارشیں اور سیلاب سے 100افرادہلاک،ہزاروں بے گھر

اپنا تبصرہ بھیجیں