مستونگ دھماکہ:نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 128 سے زائد شہید ، متعدد کی حالت تشویش ناک

مستونگ: بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر مٹینگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 128 افراد شہید ہوگئے جبکہ 122 زخمی ہیں ، متعدد کی حالت تشویشناک ہے

لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 128 سے زائد افراد شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔نگران صوبائی وزیر داخلہ نے واقعے میں 128 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے بھائی سراج رئیسانی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

loading...

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق سراج رئیسانی کو زخمی حالت میں علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔مستونگ دھماکے کے بعد کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، چھٹی پر موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو واپس طلب کرلیا گیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بالی ووڈ اداکار جیکی شروف ٹریفک اہلکار بن کر ٹریفک نکالنے لگے، ویڈیو دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں