دنیا کا سب سے بڑا غباروں کا مجسمہ، مجسمہ مکمل کرنے کیلیے 4ہزار302 غباروں کا استعمال

دنیا کا سب سے بڑا غباروں کا مجسمہ، مجسمہ مکمل کرنے کیلیے 4ہزار302 غباروں کا استعمال

ہالی وڈ کی مشہور ایکشن فلم ٹرانسفارمرز کے مرکزی کردار آپٹمس پرائم کی شکل میں تیار کیا

نیو یارک: ایک امریکی شخص نے غباروں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

نیو یارک سے تعلق رکھنے والے جان ریڈ نے کسی کی مدد حاصل کئے بغیر تنہا ہی ہزاروں غباروں کے استعمال سے دنیا کا سب سے 

بڑامجسمہ تیار کرکے یہ عالمی کارنامہ انجام دیا ہے ۔

loading...

ہالی وڈ کی مشہور ایکشن فلم ٹرانسفارمرز کے مرکزی کردار آپٹمس پرائم کی شکل میں تیار کئے گئے اس بیلون مجسمے کو

 بعد ازاں ورلڈ ریکارڈ اکیڈمی نے بطور تن تنہا بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے مجسمے کے ریکارڈ بک میں بھی شامل کر لیا ہے۔

لگاتار 42گھنٹوں کی محنت سے

 تیار ہونیوالے50فٹ کے اس دیوہیکل مجسمے کو مکمل کرنے میں 4ہزار302جامنی ، سبز، سفید، سیاہ اور سرمئی رنگ کے غبارے استعمال کئے گئے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نیب خود اپنے افسران کے خلاف ریفرنس دائر کرے، سپریم کورٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں