یہ چیزیں گوگل پرسرچ نہ کریں

گوگل
loading...

 ویسے تو دیکھا جائے تو انٹرنیٹ کی دنیا گوگل کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے ، خودکار گاڑیوں سے لے کر ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ اور اسمارٹ کانٹیکٹ لینسز تک گوگل کے متعدد پراجیکٹس ہیں مگر گوگل کی اصل پہچان سرچ انجن ہی ہے۔

اور سب ہی گوگل پر روزانہ کچھ نہ کچھ سرچ کرتے ہیں، تاہم کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں گوگل پر سرچ نہیں کرنا چاہئے۔

ایسی چیزیں جن کے اشتہار بعد میں دیکھنا پسند آئی:
ہوسکتا ہے کہ آپ گوگل پر کسی وجہ سے ڈائپر ریش کے علاج کو تلاش کرنے کی کوشش کریں اور اگر ایسا ہی کچھ کرتے ہیں تو پھر آپ کو اشتہارات کے لیے تیار رہنا چاہئے۔ ہر بار جب بھی آپ کوئی ویب پیج اوپن کریں گے تو ہوسکتا ہے کہ آپ نے جو سرچ کیا اس سے متعلق اشتہار آپ کے سامنے آجائے۔

گوگل

کسی قسم کے جرائم سے متعلق:
یہ کافی نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے، جیسے آپ گوگل پر سرچ کریں کہ کوئی ہتھیار کیسے بنایا جاتا ہے وغیرہ، چاہے ایسا تفریح کے لیے ہی کیوں نہ کیا گیا ہو، مگر مختلف ممالک میں سیکیورٹی ادارے اس طرح کی سرچز کو ہمیشہ ٹریک کرتے ہیں، اور آپ کا آئی پی ایڈریس ان کے ڈیٹابیس میں جاسکتا ہے۔

گوگل

اپنے مرض کی علامات:
پہلی بات تو یہ ہے کہ جب طبی مسائل کا سامنا ہو تو اس کے لیے بے شمار ویب سائٹس ایسی موجود ہیں، جہاں اس حوالے سے بہترین ڈیٹا دستیاب ہوتا ہے، مگر اپنے مرض کی علامات کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنا ذہنی طور پر دھچکا پہنچا سکتا ہے، بلکہ بدترین اور بے چینی کا شکار کرسکتا ہے، تو اگر کوئی طبی مسئلہ ہو تو ڈاکٹر گوگل سے رجوع نہ کریں بلکہ کسی ڈاکٹر کے پاس چلے جائیں۔

مزید پڑھیں۔  تحریک انصاف چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی پاکستان لائیگی ٗعمران خان

جلد کے مسائل:
اگر چہرے پر کوئی دانہ یا دھبہ ہو تو گوگل نہ کریں ۔ ایسا کرنے پر آپ کے سامنے اتنی زیادہ معلومات اور تصاویر آجائیں گی جوآپ کو پریشانی میں ڈلل دیں گی۔ ویسے تو عام طور پر دانے کچھ دن میں خود ٹھیک ہوسکتے ہیں، تاہم پھر بھی پریشانی ہے تو کسی ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔گوگل پر سرچ نہ کریں۔

گوگل

ترجمہ:
کتنی بار آپ کو انگلش کے اردو ترجمے کے لیے گوگل سے الفاظ کے معنی تلاش کرنا پڑے؟ ایسا کرنے کی کوشش کرنی بھی نہیں چاہئے کیونکہ گوگل سے جو ترجمہ آپ کے سامنے آئے گا وہ شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے بلکہ ہوسکتا ہے کہ جملے کا مطلب کچھ سے کچھ ہوجائے۔

گوگل

کھٹمل:
یہ چھوٹے کیڑے یقیناً رات کی نیند خراب کرسکتے ہیں، تاہم اگر آپ ویسے ہی اس بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں یا دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ کیڑے کیسے پھیلتے ہیں تو ایسا نہ کریں کیونکہ ان کی تصاویر نیند اڑا دیں گی۔کیونکہ وہ دیکھنے میں بہت خوفناک نظر آتے ہیں۔

گوگل

تمباکو نوشی کے اثرات:
ہم میں سے بیشتر افراد تمباکو نوشی کے عادی ہیں اور ہوسکتا ہے کہ اکثر وہ اس عادت کےنقصان کے بارے میں سوچتے بھی ہوں، انٹرنیٹ پر تمباکو نوشی کے عادی افراد کے بیمار پھیپھڑوں کی بہت سی تصاویر موجود ہیں، جو کہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو بہت زیادہ پریشان کردیں۔

گوگل

اپنا نام:
یہ کوئی راز نہیں کہ انٹرنیٹ کے اس عہد میں پرائیویسی نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہ گئی، اگر آپ اپنے نام کو گوگل کریں گے تو بہت زیادہ عجیب معلومات نکلنے کے امکانات ہیں، آپ کی چند بری تصاویر، ماضی کی معلومات، غیر مناسب مواد وغیرہ، چونکہ وہ ڈیٹا یا تصاویر ڈیلیٹ کرنا آپ کے لیے ممکن نہیں تو اپنے نام سے سرچ نہ کریں۔

مزید پڑھیں۔  ہم ن لیگ سے وزارت اعلیٰ بھی چھین لیں گے ، آصف زرداری

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں