پودینہ کا استعمال اور فوائد

پودینہ

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پودینہ ایک صحت بخش اور ہضمہ دار غذا کے طور پر استعمال کیا جاتاہے۔پودنیہ ایک سبز رنگ کا ایک چھوٹا ساپودا ہوتا ہے، جیسے زرخیز مٹی میں کہیں بھی اُگایا جاسکتاہے ۔وقت کے ساتھ ساتھ ساتھ سائنس نے جتنی بھی ترقی کر لی ہے لیکن دیسی جڑی بوٹیوں کا مقام ابھی بھی بلند ہے۔

Photo:Farmer’s Almanac

یوں تو اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی ہر چیز بے شمار فوائد ہیں لیکن آج ہم یہاں پودنیہ کے چند فوائد پیش کرنا چاہتے ہیں جو درجہ ذیل ہیں۔
پودینے کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ، اس کا استعمال تقریباً ہر گھر میں کیا جاتاہے۔

1: پودینہ سے منہ اور دانتوں کی حفاظت:
آآج کل بہت سے ٹوتھ پیسٹ ( Tooth paste)میں پودنیہ ڈالا جاتاہے کیونکہ اس کی خوشبو اور ذائقہ بہترین ہوتا ہے ، اور اس کے علاوہ منہ کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔ پودینے میں موجود مینتھول (Manthol)میں اینٹی مائیکروبیل( Anti-microbial )موجود ہوتے ہیں ۔زیادہ تر ماؤتھ واش پیسٹ) (Mouth wash paste کی کار کردگی بہتر بنانے کے لیے ان میں مینتھول Manthol))کے ساتھ ایتھائل الکوحل (Ethyl Alcohol)ملایا جاتاہے۔ ان ایشاء میں موجود پودینے کا پانی منہ میں ٹھندک اور تازگی کا احساس پیدا کرنے کے ساتھ منہ کی صفائی بھی کرتاہے جس سے منہ میں اندر سے مضر جراثیمختم ہو جاتے ہیں ۔ اور منہ سے بدبو بھی نہیں آتی ، اس کے ساتھ ساتھ دانتوں کو بھی مضبوط کرتاہے ، پودینہ کے استعمال سے معدے میں تازگی پیدا ہوتی ہے ،خشکی اور سوزش کو کم کرنے کے لیے بھی مضید ہے۔

مزید پڑھیں۔  سوناکشی نے کرینہ کو فلم’’آپلا مانس ‘‘ سے آؤٹ کرادیا
Photo:organicfacts.net

2: ہاضمے درست کرتاہے :
پیٹ کی تکلیف اور ہاضمے کی خرابی میں پودینے کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ اس کے استعمال سے معدے کی شوزش یا بدہضمی کو ختم کرنے کے لیے ایک کپ پودینے کی گرم چائے بہت مفید ہے ۔پودینے کی تازہ خوشبو منہ میں موجود سلیوری گلینڈز کو ایکٹو کرتی ہے جو ہاضمہ کرنے والے اینزائم کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔ اس معدے میں خوراک آسانی سے ہضم ہوجاتی ہے۔ اور پیٹ میں درد یا متلی بھی ٹھیک ہوجاتی ہے۔اسی وجہ سے بہت سے ممالک میں کھانے سے پہلے منہ کی صفائی کیلئے پودینے کا ستعمال کیا جاتا ہے تاکہ ہاضمے میں آسانی ہو ۔

loading...

3: پودینے کے ا ستعمال سے وزن میں کمی آتی ہے:
پودینے کااستعمال وزن کم کرنے مفید ہے ،پودینے چائے بناکر پی جائے تو وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتاہے۔اکثر لوگ وزن کم کرنے کے لیے نیم گرم پانی پودینے کی پتیاں ملاکر استعمال کرتے ہیں۔پودینے کے پتے ناصر ف اینزائم کو کھانا ہضم کرنے اورفیٹسFatty) (کو توانائی کے طور پر جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ اس میں موجود فائب Fiber سے طبیعت جلد ی سیر ہوجاتی ہے ۔ پودینہ ہاضمے کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ میٹابولزم) (Metabolizmaکے عمل کو بھی تیز کرتا ہے اور فیٹس( Fats) کو جسم میں جمع نہیں ہونے دیتا۔ اس طرح وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔
4۔پودینہ سردرد اور متلی کے لئے مفیدہے:

Photo:Boldsky.com

سردرد اور متلی میں پودینے کے پتے فوری آرام پہنچاتے ہیں ۔ایسے لوگ جن کی دوران سفر خاص طور پر بحری اور فضائی سفر میں طبیعٹ خراب ہوجاتی ہے انھیں چاہتے کہ اپنے ساتھ مٹھی بھر پودینے کی پتیاں یا پودینے کا تیل اپنے پاس رکھیں جو متلی ہونے کی صورت میں فوری آرام دیتا ہے۔مینتھول ) (Mentholکی خصوصیات والے بام ناک اور ماتھے پر لگانے سے سردرد میں آرام آتا ہے۔ پودینے میں موجود قدرتی اجزاء سوزش کو کم کر کے مائیگرین (Migraine) اور عام سردرد میں آرام پہنچاتاہے۔
5۔عام نزلے و زکام میں آرام دیتاہے :

مزید پڑھیں۔  کرپشن اورجعلی بھرتیوں کے الزام میں کے پی ٹی کے سابق چیئرمین جاوید حنیف گرفتار

پودینے کا سب سے اہم جزومینتھول ) Menthol )ہے جو سینے ؛کی جکڑن کو ختم کرنے کے لیے مشہور ہے اسی لئے پودینے میں موجود قدرتی اجزاء نزلے اور سانس کی تکالیف میں آرام پہنچانے والے اشیاء بام اور انہیلر (Inhaler )میں بھی استعمال ہوتا ہیں۔
آپ کو بازار سے یہ چیزیں خریدنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ پودینے کے پانی کی بھانپ لے کر بھی وہی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پودینے کا پانی پینے سے بند ناک یابہتی ہوئی ناک کو آرام ملتا ہے اور بلغم میں بھی کمی آئی ہے۔ اس طرح پودینہ مرض کو بڑ ھنے نہیں دیتا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں