باہر بیٹھی قوتیں اور ملک کے اندر بیٹھی بعض قوتیں الیکشن ملتوی کرنے کی سازش کر رہی ہیں ، عمران خان

عمران خان

صوابی : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے سیکیورٹی کے پیش نظر جلسے منسوخ کرنے کا کہا گیا ہے، دہشت گردی سے ڈرنے والا نہیں ،23جولائی تک ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر تا رہونگا

صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اربوں ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے ،دس سالوں کے دوران ملک کا قرضہ 6ہزار ارب سے 27ہزار ارب روپے تک پہنچادیا گیا ہے ،کرپشن کی وجہ سے ہونیوالا نقصان عوام برداشت کررہے ہیں،ملک کے اندر بیٹھی بعض قوتیں حالات خراب کر کے الیکشن ملتوی کرنے کی سازش کر رہی ہیں،شہباز شریف نے نواز شریف کو واپس آنے اور استقبال کیلئے لاکھوں افراد جمع کر نے کا کہہ کر ان کے ساتھ کھیل کھیلا ،25جولائی کے بعد شہباز شریف بھی کرپشن کیسز کے شکنجے میں آکر جلد اڈیالہ جیل پہنچیں گے، 35ارب روپے کرپشن کے پیچھے زرداری ہیں، وہ بتائیں ان کے پاس یہ پیسے کہاں سے آئے؟،مجھے سیکیورٹی کے پیش نظر جلسے منسوخ کرنے کا کہا گیا ہے، دہشت گردی سے ڈرنے والا نہیں ،23جولائی تک ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر تا رہونگا

انہوں نے کہا کہ بم دھماکوں کی سازش ملک سے باہر بیٹھی قوتیں کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ان کا ساتھ دینے والی ملک کے اندر بیٹھی بعض قوتیں حالات خراب کر کے الیکشن ملتوی کرنے کی سازش کر رہی ہیں یہ سازشی عناصر ملک میں الیکشن نہیں چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو پاکستان لانے کیلئے ان کے بھائی شہباز شریف نے لاکھوں افراد کے استقبال کرنے کا کہہ کر ان کے ساتھ کھیل کھیلا ہے ،صرف سات سے آٹھ ہزار لوگ سڑکوں پر نکلے جبکہ شہباز شریف خود گاڑی کے اندر چھپے ہوئے تھے

مزید پڑھیں۔  ’’بہت تکلیف میں ہوں کہ آخری وقت والدہ کیساتھ نہیں تھی‘‘. مریم نواز

نہوں نے کہا کہ مستونگ بم دھماکے میں نواب سراج رئیسانی سمیت دیگر افراد کی شہادت انتہائی قابل آفسوس ہے وہ ایک محب وطن پاکستانی تھے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ صوابی ، ٹیکسلا اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی کے پیش نظر جلسے منسوخ کئے جائیں لیکن میں دہشت گردی سے ڈرنے والا نہیں ،23جولائی تک ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر تا رہونگا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف چھبیس کمپنیوں کے کرپشن کے کیسز آنے لگے ہیں ،میٹرو میں جو پیسہ کمایا گیا اس کے ثبوت بھی لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے میاں نواز شریف کو اتنی دولت کہاں سے کمانے کے حوالے سے جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں