پاکستانی کرکٹرز بھی یوم آزادی پر پرجوش

یوم آزادی
loading...

دنیا میں پاکستان کی مثبت شکل پیش کرنے میں ہمارے کرکٹرز کا کلیدی کردار ہے۔ قومی کرکٹرز ہر ایونٹ اور تہوار کے موقع پر پاکستان سے محبت اور عقیدت کا برملا اظہار کرتے ہیں۔

آج ملک کی 71 ویں سالگرہ کا جشن بھی ہمارے یہ اسٹارز دھوم دھام سے منا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

 وسیم اکرم:

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آج ہم صرف تاریخ کو ہی عزت نہیں بخش رہے بلکہ بحیثیت قوم ہم اپنے مستقبل کا جشن منا رہے ہیں۔

شاہد آفریدی:

سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے خصوصی پیغام میں لکھا، ’آئیں اس جشن آزادی  پر مل کر عہد کریں کہ ہم سب اس ملک کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں گے’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘آزادی ایک نعمت ہے، اس کی قدر کیجئے۔ پاکستان زندہ باد

!’

وقار یونس:

سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ’تمام دوستوں، ہم وطنوں کو 14 اگست کی آزادی اور 2018 کی تبدیلی بہت بہت مبارک ہو‘۔

محمد حفیظ:

سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے بچوں کے ساتھ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی اور آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

فخر زمان:

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عمران کی جیت پر اربوں کا جوا، سٹے بازوں کی طرف سے بڑی خبر سامنے آگئ

اپنا تبصرہ بھیجیں