یمن میں40 بچوں کے جنازوں میں ہزاروں افراد کی شرکت

شریک افراد نے ایران نواز حوثی ملیشیا کے انداز میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی

صنعاء: یمنی صوبے صعدہ میں بمباری سے ہلاک ہونے والے چالیس بچوں کی تدفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بچے نو اگست کو سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔ بچوں کے جنازے میں شریک افراد نے ایران نواز حوثی ملیشیا کے انداز میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اْدھر سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے بچوں کی بس پر کیے گئے فضائی حملے کی تفتیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی آزاد تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عمران خان نے 18 جنوری سے طاہر القادری کے ساتھ سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا!

اپنا تبصرہ بھیجیں