ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے قاسم سوری ، اپوزیشن کی جانب سے مولانا اسعد محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

مذمتی قرارداد
Loading...

اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف اور اس کی حلیف جماعتوں کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قاسم سوری ٗ اپوزیشن کی جانب سے کے پی کے سے تعلق رکھنے والے مولانا اسعد محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قاسم سوری نے تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں بلوچستان کے بنیادی مسائل حل کریں گے، پارلیمنٹ کو فعال بنائیں گے، بلوچستان کی محرومیوں کو دور کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پارلیمنٹ میں اکثریتی ارکان کی حمایت حال ہے، وہ پرامید ہیں کہ وہ کامیابی حاصل کریں گے۔ جمیعت علماء اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کے امیدوار مولانا اسعد محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی کامیابی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی سمیت متحدہ اپوزیشن کی مکمل حمایت حاصل ہے، وہ کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔

Loading...
(Visited 28 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں