اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد ،شجرکاری اور پرچم کشائی کی گئی

loading...

یوم آزادی سے اب تک ملک نے کئی شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک کا تقریب سے خطاب

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی، گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے تقریب کا آغاز شجر کاری اور پرچم کشائی کر کے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ نے اکہتر ویں یوم جشن آزادی کے موقع پر شجرکاری اور پرچم کشائی کر کے تقریب کا آغاز کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دن اپنی تاریخ رکھنے کا دن ہے۔

آزادی کا یہ سال ملک میں نئی جمہوریت کے دور کا بھی سال ہے۔ آج کی شجر کاری مہم میں عہد کیا ہے کہ دس ہزار درخت لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اکہتر واں یوم جشن آزادی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ یوم آزادی سے اب تک کئی شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ اپنے ملک کا نام اونچا کرنے کیلئے اپنا کام ایمانداری سے کریں گے۔ اس موقع پرانہوں نے آرٹ گیلری کا بھی دورہ کیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  "عمران خان کی حکومت اس ملک کا امیج اور مثبت تاثر دنیا میں بہتربنائے گی"

اپنا تبصرہ بھیجیں