پاکستان کے یوم آزادی پر ایران میں مبارکباد کی سائن بورڈ آویزاں کر دیئے گئے

متعدد سائن بورڈز پر ایرانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای اور قائد اعظم کی تصویریں واضح ہیں ٗرپورٹ

تہران: پاکستان کے 71 واں یوم آزادی کے مواقع پر ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای اورعوام کی جانب سے پاکستانی قوم کو تہران میں سائن بورڈ ویزاں کرکے منفرد انداز میں مبارکباد پیش کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے سب سے برے شہر تہران کے مرکز میں متعدد سائن بورڈ آویزاں کیے گئے جن پر پاکستان کے تمام صوبوں کی تصویروں کے ساتھ مبارک باد کے پیغامات تحریر ہیں۔

متعدد سائن بورڈز پر ایرانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای اور قائد اعظم کی تصویریں واضح ہیں ٗشہر کی تمام بڑی شاہرواں پر ایسے سینکڑوں سائن بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کی یوم آزادی پر کسی ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر اظہار تشکر کیا گیا ٗبینرز میں پاکستان کی تاریخی عمارتوں کو دکھایا گیا ہے۔ایران کی جانب سے پاکستان کی یوم آزادی پر منفرد انداز کو دونوں ممالک کے مابین بہتر دوستانہ تعلقات کے زمرے میں انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے حالیہ انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد اپنیخطاب میں ایران کے ساتھ مزید بہتر تعلقات قائم رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پکاقلعہ آپریشن کے 100 سے زائد شہداء کی 28ویں برسی آج منائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں