قومی کرکٹرز کامران اکمل عدنان اکمل اور عمراکمل کی والدہ انتقال کر گئیں

قومی کرکٹرز
Loading...

تفصیلات کے مطابق اکمل برادرز کی والدہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں ، انکا انتقال آج صبح ہوا ہے۔ اکمل برادران ملتان میں جاری نیشنل ٹی 20 میں حصہ لے رہے ہیں ۔

ان کے لاہور پہنچنے پر نماز جنازہ پڑھائی جائیگی ، گھریلوذرائع نے نماز جنازہ کے وقت کا اعلان نہیں کیا ۔

والدہ کے انتقال کے بارے میں عدنان اکمل نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ” بدقسمتی سے ان کی والدہ اب دنیا میں نہیں رہی ۔ آج صبح ان کا انتقال ہو گیا ہے “۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اپنی والدہ کے لیے دعاوؤں کی اپیل بھی کی ۔

(Visited 42 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں