ایشیاء کپ 2020 کی میزبانی ملنے پر جرمن سفیر کی پاکستان کو مبارکباد

ایشیاء کپ
Loading...

اسلام آباد: جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ایشیاء کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی ملنے پر جہاں مبارکباد دی وہیں انہوں نے یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے۔

جرمن سفیر پاکستان اور پاکستانی شہریوں سے بے حد لگاؤ رکھتے ہیں اور وہ اپنے ٹوئٹر بیانات کے ذریعے سماجی پیغامات کے علاوہ وقتاً فوقتاً خوبیوں اور خامیوں کی نشاندہی بھی کرتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کونسل نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 کی میزبانی پاکستان کو دینے کا اعلان کیا تھا، البتہ میچز کہاں ہوں گے اس کا فیصلہ ایونٹ سے کچھ عرصہ قبل کیا جائے گا۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں