پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 6 وکٹوں پر 277 رنز بنالیے

پرتھ ٹیسٹ
Loading...

پرتھ: آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنالیے۔

آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے پرتھ ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مارکس ہیرس اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 112 رنز کی شراکت قائم کی تو فنچ 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنا کر جیسپرت بمبرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ پر عثمان خواجہ خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کرسکے اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ مارکس ہیرس کی اننگز بھی 70 رنز تک محدود رہی۔

Loading...

شان مارش 45، پیٹر ہینڈکوم 7 اور ٹریوس ہیڈ 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ٹم پین اور 16 اور پیٹ کمنس 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

بھارت کی جانب سے ایشان شرما اور ہانوما ویہاری نے 2،2 جب کہ جیسپرت بمرا اور اومیش یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(Visited 11 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں