یہ شہباز شریف ہے جو کام کرتا ہے،مریضوں کے بیانات

شہباز شریف

’’ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں مریضوں اور لواحقین کی شہباز شریف کو دعائیں ‘‘

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف جب جلسہ گاہ میں پہنچے تو خانیوال کے تاریخی ریلوے گراؤنڈ میں پر جوش ہجوم نے تالیاں بجا کر اور نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا ۔

خانیوال کا ریلوے گراؤنڈ سرشام ہی بھر چکا تھا،جلسہ گاہ میں ہر طرف مسلم لیگ(ن)کے پرچم لہرا رہے تھے، وزیر اعلیٰ نے خطاب شروع کیا تو سٹیڈیم پرجوش نعرو ں سے گونج اٹھا۔مسلم لیگ(ن)کے کارکن وزیر اعلیٰ کی ہر بات پر یک زبان ہو کر نعروں کا جواب دیتے تو وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف زیادہ جوش وخروش سے خطاب کرتے۔

وزیر اعلیٰ نے جہانیاں میں زکریا یونیورسٹی کا سب کیمپس بنانے کا اعلان کیا تو سٹیڈیم پر جوش نعروں سے گونج اٹھا۔وزیر اعلیٰ نے خانیوال میں بی سی جی کی خالی کردہ اراضی پر نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر کا کیمپس اور میڈیکل کالج بنانے کا بھی اعلان کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائدین نے اپنی تقاریر میں عبدالحکیم کو تحصیل بنانے کی درخواست کی تو وزیر اعلیٰ نے ان کی تائید کرتے ہوئے الیکشن کے فوراً بعد تحصیل بنانے کا اعلان کیا تو پورا سٹیڈیم پر جوش نعروں سے گونج اٹھا۔

ایک مریض نے وزیر اعلی کو ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہباز شریف ہے جو کام کرتا ہے ۔ شہباز شریف نے ہمارے ہسپتال کی کایا پلٹ دی۔ وزیر اعلی ان کی بات سن کر مسکرا دیئے۔ وزیر اعلی نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خواہش پر ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔ ننھے بچوں نے وزیر اعلی کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا ۔ وزیر اعلی نے ڈے کیئر سنٹر میں بچوں کو پیار کیا ۔

مزید پڑھیں۔  سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطینی اوراسرائیلی مندوبین کے درمیان تلخ کلامی

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں