پائلٹ معاذ الکساسبہ کو گرفتاری کے بعد پنجرے میں بند کر کے آگ لگائی، قاتل پکڑا گیا

معاذ الکساسبہ
loading...

بیٹے کے قاتل کو آگ سے بھی سخت سزا دے جائے، خوشی ہے معاذکا داعشی قاتل پکڑا گیا، اسے ایسی سزا دی جائے جو آگ سے بھی زیادہ سخت ہو، عراقی پائلٹ کے والد کامطالبہ

عمان:داعش کے ہاتھوں زندہ جلائے گئے اردنی ہوا باز معاذ الکساسبہ کے والد ابو جواد الکساسبہ نے قاتل کے پکڑے جانے کے بعد کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ میرے بیٹے کے قاتل کو آگ میں جلائے جانے سے زیادہ سخت اور عبرت ناک سزا دی جائے گی۔

عرب ٹی وی کی معلومات کے مطابق ابو جواد الکساسبہ کا کہنا ہے کہ اسے خوشی ہے معاذ کا قاتل پکڑا گیا ہے۔ اب اسے سزا سے بچنا نہیں چاہیے۔ اسے ایسی عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ پوری دنیا اسے دیکھے۔

خیال رہے کہ داعش نے تین سال قبل اردن کا ایک جہاز شام میں مار گرانے کے بعد اس کے پائلٹ معاذ الکساسبہ کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں اسے ایک پنجرے میں بند کر کے آگ لگا دی گئی۔ اسے موت کے گھاٹ اتارے جانے کیمناظر ویڈیوز اور تصاویر کی شکل میں انٹرنیٹ پر پوسٹ کر کے خوف وہراس پھیلانے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔جب مقتول پائلٹ کے والد سے پوچھا گیا کہ اگر آپ کو معاذ کے قاتل سے ملاقات کا موقع ملے تو آپ اس سے کیا کہیں گے؟

Related image

اس پر ابو جواد الکساسبہ نے کہا کہ آپ ایک ایسے دکھی باپ کے بارے میں کیا خیال کرتے ہیں جس کے جوان بیٹے کو ایسی بے رحمانہ سزا دی گئی جس نے پوری دنیا کو ہلاک کر رکھ دیا تھا۔ مقتول پائلٹ کے والد نے توقع ظاہر کی کہ داعش اپنی انجام کو پہنچنے والی ہے تاہم اسے توقع نہیں کہ وہ بیٹے کے قاتل سے مل سکیں گے۔ عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ معاذ الکساسبہ کے قاتل کو سخت سے سخت سزا دے۔ اسے ایسی سزا دی جائے جو آگ سے بھی زیادہ سخت ہو۔

مزید پڑھیں۔  شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کر دی

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں