نوازشریف دشمنوں کی حمایت سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، رہنما تحریک انصاف نعیم الحق

نعیم الحق

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ثابت کردیا ان کی وفاداری ایک شخص کے ساتھ ہے،نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف دشمنوں کی حمایت حاصل کر کے اقتدار چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ثابت کردیا ان کی وفاداری ایک شخص کے ساتھ ہے۔ نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آئین اور حلف کی خلاف ورزی کی۔

loading...

نواز شریف نے اداروں پر حملہ کیا نواز شریف دشمنوں کی حمایت حاصل کرکے اقتدار چاہتے ہیں قوم نواز شریف کی سیاست کو سمجھ چکی ہے۔ ایسے بیانات سے نواز شریف کو ہی نقصان پہنچے گا۔

یاد رہے کہ نواز شریف کے گزشتہ دنوں انگریزی اخبار کو دیے انٹریو کےبعد سے ملک بھر میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پنجاب حکومت کی جانب سے کل 700 خواتین میں بائیکس تقسیم کی جائیں گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں