شاہ رخ اورسلمان خان کاشائقین کو عید کا تحفہ ایک ساتھ عید ڈانس ویڈیو دیکھیں

شاہ رخ اورسلمان خان
loading...

فلم 21 دسمبر کو ریلیز ہوگی‘ شاہ رخ خان کیساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی

ممبئی: بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ کا سب کو انتظار ہے، جسے رواں برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا۔

تاہم شائقین کو عید کا تحفہ دینے کے لیے فلم کی ٹیم نے ’زیرو‘ کا عید ٹیزر جاری کردیا، جسے شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔’’زیرو‘‘ کے عید ٹیزر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کو بھی دکھایا گیا ہے، جو چھوٹے قد کے شاہ رخ کے ساتھ عید ڈانس کرتے نظر آتے ہیں۔

ایک منٹ 20 سیکنڈ دورانیے کے ٹیزر میں صرف شاہ رخ اور سلمان خان کو ہی دکھایا گیا ہے۔ جو دونوں کسی تقریب میں شامل ہوکر ڈانس کرتے ہیں۔ٹیزر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ سلمان خان کسی تقریب میں خصوصی ڈانس کے لیے اسٹیج پر آتے ہیں، تاہم اس سے قبل ہی شاہ رخ اسٹیج پر نمودار ہوتے ہیں اور وہ لوگوں کا ہجوم دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

بعد ازاں سلمان خان بھی شاہ رخ کے پیچھے نمودار ہوکر محفل کو چار چاند لگا دیتے ہیں اور پھر دونوں اداکار مل کر عید ڈانس کرتے ہیں۔ہدایت کار آنند ایل رائے کی اس فلم میں سلمان خان خصوصی طور پر دکھائی دیں گے، ساتھ ہی اس فلم میں آنجھانی اداکارہ سری دیوی بھی مختصر خصوصی کردار میں دکھائی دیں گی۔

مزید پڑھیں۔  سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے پنجاب سٹیڈیم میں ٹارٹن ٹریک بچھانے کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا

اس فلم میں رانی مکھرجی اور کاجول سمیت دیگر بولی وڈ اداکاروں کو بھی مختصر کردار میں دکھایا جائے گا۔فلم’’زیرو‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں