چوہدری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا ٗ خواجہ سعد رفیق

سعد رفیق
loading...

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ چوہدری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چوہدری نثار کا معاملہ الجھ گیا کاش ایسا نہ ہوتا، ہم یہ نہیں چاہتے تھے مگر اب ایسا ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار پارٹی کے قائد نواز شریف سے ناراض دکھائی دیتے ہیں جس کا وہ کئی مواقعوں پر برملا اظہار بھی کرچکے ہیں۔ ا

نتخابات 2018 کیلئے پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر بھی نواز شریف کی چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر اعتراض سامنے آیا اور نواز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست دیں گے تو انہیں ٹکٹ جاری کیا جائیگا۔

نواز شریف کے اعتراض کی وجہ سے چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافے کی منظوری

اپنا تبصرہ بھیجیں