رنبیر کی ’سنجو‘ 300 کروڑ کلب میں شامل

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر کمائی کا ریکارڈ بنالیا ہے اور اب فلم 300 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔
سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ ریلیز کے بعد سے اب تک کئی ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہے اور فلم باکس آفس پر اب بھی ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
فلم نے بھارت میں 16 روز میں 300 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی کمائی کرکے اس کلب میں شامل ہونے والی رنبیر کی پہلی اور بالی وڈ کی ساتویں فلم ہے۔
Non-holiday… Non-festival release… #Sanju crosses ₹ 300 cr mark… Now eyeing the *lifetime biz* of #BajrangiBhaijaan, #TigerZindaHai and #PK… Nett BOC… India biz… ALL TIME BLOCKBUSTER.
— taran adarsh (@taran_adarsh) July 15, 2018
’سنجو‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں 500 کروڑ سے زائد کی بزنس کیا ہے جس کے بعد یہ فلم بھی سب سے زیادہ کمائی والی فلموں کی فہرست میں آگئی ہے۔
#Sanju continues its DREAM RUN… Crosses ₹ 500 cr mark worldwide [Gross BOC] after Week 2… Breakup:
India Nett BOC: ₹ 295.18 cr
India Gross BOC: ₹ 378.43 cr
Overseas Gross BOC: ₹ 122 cr
Worldwide Gross total: ₹ 500.43 cr— taran adarsh (@taran_adarsh) July 13, 2018
یاد رہے کہ فلم پہلے ہی روز رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بنی تھی جب کہ 3 روز میں ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
’سنجو‘ رنبیر کے کیریئر کی سب سے کامیاب ترین فلم ہے جس نے انہیں باکس آفس پر ہندسوں کی جنگ میں بالی وڈ حکمران خانز کے مدمقابل کھڑا کردیا ہے۔
فلم میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار کیا ہے جب کہ دیگر اداکاروں میں پاریش راول، سونم کپور، انوشکا شرما، دیا مرزا سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔