طلبا اور طالبات کو اچھی تعلیم کے حصول پر بھرپور توجہ دینی چاہیے، سرفراز احمد

کپتان سرفراز احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ تبدیلی آرہی ہے نیا پاکستان بننے جارہا ہے

کراچی:  سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کی تکمیل کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی، عزم اور لگن کے ساتھ سخت محنت کو اپنا شعار بناکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے  کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی میدان میں جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہوکر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تقریب میں ویمن کرکٹرز عالیہ ریاض، ارم جاوید اور عائشہ ظفر بھی موجود تھیں۔

loading...

سر فراز احمد نے اس امر کا اظہار جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں جشن آزادی کے سلسلے میں رنگارنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قومی کپتان  سر فراز احمدنے کہا کہ طلبا اور طالبات کو اچھی تعلیم کے حصول پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ ہر فرد کو اپنے شعبے میں احساس ذمے داری کے ساتھ قومی ترقی کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔

کپتان  سر فراز احمد نے کہا کہ یہ امر خوش کن ہے کہ جامعات سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک ہوکر پاکستان کے استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔

آخر میں سرفراز احمد نے تقریب کی مناسبت سے پاکستان کی آزادی کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی کیک بھی کاٹا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  جنسی زیادتی کے الزامات میں گرفتارہالی ووڈ پروڈیوسر وائن دس لاکھ ڈالر ضمانت پر رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں