شعیب ملک کا اہلیہ ثانیہ مرزا کوبھارتی یوم آزادی کی مبارکباد دینے کا دلچسپ انداز

شعیب ملک
loading...

ممبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو نہایت دلچسپ انداز میں آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا اورتمام بھارتیوں کو دلچسپ انداز میں جوابی مبارک باد دی ہے۔

شعیب ملک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ”دنیا بھر میں موجود تمام بھارتیوں اورخاص طور پر میرے گھر میں موجود میری اہلیہ کو یوم آزادی مبارک باد“۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر قومی بھابھی ثانیہ مرزا نے تمام پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”آپ کی ’انڈین بھابھی‘کی طرف سے آپ سب کو جشن آزادی کی مبارک باد“،

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ صحیح تھا یا غلط، شعیب اختر اور کپتان سرفراز میں اختلاف

اپنا تبصرہ بھیجیں