چیف جسٹس نے پرائیوٹ ہسپتالوں میں مہنگے علاج کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس
Loading...

لاہور: چیف جسٹس پاکستان نے پرائیوٹ ہسپتالوں میں مہنگے علاج کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نجی ہسپتالوں میں مہنگے علاج کا از خود نوٹس لیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ پرائیوٹ ہسپتال ایک دن علاج کا لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں۔

Loading...

عدالت نے 12 پرائیوٹ ہسپتالوں کے مالکان کونوٹس جاری کرتے ہوئے کل طلب کرلیا جب کہ سیکریٹری ہیلتھ اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں