جو ٹاسک ملا ہے اسے انشاءاللہ پورا کریں گے، شیخ رشید

شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کسی غریب کوتنگ نہیں کریں گے اور کسی مگر مچھ کو نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے، جو ٹاسک ملا ہے اسے انشاءاللہ پورا کریں گے۔

ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ 100 دن میں ٹرینوں میں وائی فائی اور ٹریکنگ سسٹم لگائیں گے اور تمام بڑے سٹیشنوں پر وائی فائی سسٹم لگائیں گے،ہم کوشش کررہے ہیں تمام سٹیشنوں پر شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے اس کے لیے سات ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں صاف پانی کی فراہمی کے ٹینڈردیے جارہے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نجی شعبے کوسٹیشنوں کی تزئین وآرائش کی پیش کش کررہے ہیں جبکہ روہی اورموئن جودڑو ایکسپریس کواپ گریڈ کریں گے،وزیر اعظم نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے اور جو ٹاسک ملا ہے اسے انشاءاللہ پورا کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کچی آبادی کو نہیں چھیڑیں گے اور کسی غریب کوتنگ نہیں کریں گے مگرکسی مگرمچھ کونہیں چھوڑیں گے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ معذور افراد اور ان کے ساتھ ایک ساتھی کو ٹکٹ پر 50 فیصد رعائت دی جائے گی۔

(Visited 24 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں