کالا باغ ڈیم پاکستان کی بقا کا ضامن ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس
Loading...

لاہور: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ قوم میں اتفاق ہوا تو دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کے بعد کالا باغ ڈیم بھی بنائیں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پانی کی قلت کے مسائل سامنے آئے، پتا چلا کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ اتنا سنگین ہو سکتا ہے کہ لوگوں کو ہجرت کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے پتا کرایا تو معلوم ہوا کہ پانی کا مسئلہ تو پورے ملک کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پانی کی شدید قلت ہو گی اس لیے پانی کی قلت کا واحد حل ڈیم کی تعمیر ہے۔

Loading...

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم ہی پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے، اللہ کے گھر میں کھڑا ہو کر کہہ رہا ہوں کہ ہم نےکالاباغ ڈیم کو چھوڑا نہیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگر قوم متفق ہوئی تو دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے بعد کالا باغ ڈیم بھی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سب محافظ ہیں، آپ نے پہرہ دینا ہے تاکہ ڈیم پایا تکمیل تک پہنچ سکیں۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں