نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈریفرنس کی سماعت آج ہوگی

ایون فیلڈریفرنس

استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز جرح کرینگے

اسلام آباد :احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈریفرنس کی سماعت آج پیر کو ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز جرح کرینگے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے۔

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہونگے۔ کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشنل کمپلیکس کی سیکیورٹی کو سخت کردیا جائیگا ٗ پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی کے دستے تعینات کئے جائیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں