تھرلر فلم ’’اِن ڈارکنیس‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا

’’اِن ڈارکنیس‘‘
loading...

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم ’’اِن ڈارکنیس‘‘ 25 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لندن : برٹش تھرلر ڈرامہ فلم’ ان ڈارکنیس‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اینتھونی بیرن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پیانو بجانے والی بینائی سے محروم ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے۔

 جو ایک قتل کے واقعے کے بعد انڈر ورلڈکا رخ کرلیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں نتالے ڈورمر، نیل میسکل، جیمز کوسمو، ایڈ اسکرین اور ایمیلی رتاجکوسکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

رورے ایٹکن اور اینتھونی بیرن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 25مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  وزیراعظم کے ڈیموں کی تعمیرکے حوالے سے اقدامات خوش آئند ہیں، چیف جسٹس

اپنا تبصرہ بھیجیں