بھارت سن لے ،22کروڑ پاکستانیوں کا ملک سرکٹاسکتاہے جھکا نہیں سکتا ،حمزہ شہباز

حمزہ شہباز

عالمی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں او راداروں کو متحد ہوکر چلنا ہوگا‘‘قصور جلسہ عام سے خطاب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماو ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کو عالمی سازشوں کا سامنا ہے اور موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اور قومی ادارے متحد ہوکر آگے چلیں اور 2018میں بروقت عام انتخابات کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کا فیصلہ ہو۔

حمزہ شہباز نے کھڈیاں قصور میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تین بار لاہور کا دورہ منسوخ کرنے کے بعدچوتھی مرتبہ بھی لاہور شہر میں نہیں جاسکے اگر عمران خان یہی 11نکات کے پی کے یا پشاور میں پیش کرتے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا پڑتا ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ 300ڈیم ،ایک ارب درخت اور ہسپتالوں کا جال بچھانے کے عمران خان کے دعوے کہاں گئے ؟۔حمزہ شہبازنے اپنے پر جوش خطاب میں کہا کہ مودی سن لے کشمیر میں معصوم شہریوں کے خون کا بدلہ ان سے لیں گے۔22کروڑ پاکستانی سرکٹانا جانتے ہیں جھکانا نہیں۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ الزامات لگانے ،دھرنے دینے اور گالیاں دینے والوں کو کو آخری دنوں میں اسی میٹروبس بنانے کا خیال آگیاجسے وہ پنجاب میں جنگلہ بس قرار دیتے رہے۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ اب کسی پارٹی یاشخص کے اقتدار کی نہیں اس ملک کی ترقی کی باری ہے اور تمام تر منفی پراپیگنڈہ دم توڑجائے گااور جیت اس پارٹی کی ہوگی جس نے5برسوں میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سمیت ملک کو درپیش مسائل حل کئے ہیں ۔

مزید پڑھیں۔  مسجد نبوی ؐاورمسجد الحرام میں معتمرین کی تعداد میں بے پناہ اضافہ

حمزہ شہبازکا پرجوش خیرمقدم کیاگیا مسلم لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور آتش بازی زبردست مظاہرہ کیاگیا ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں