ثابت کرینگے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کا حکم شریف برادران نے دیا، ڈاکٹرطاہرالقادری

طاہر القادری

نواز شریف اس بار آئے نہیں لائے گئے تھے ان کے پیچھے انڈیا سمیت متعدد ملکوں کی بھاری انویسٹمنٹ تھی

لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا لب و لہجہ بھارتی سفیر جیسا ہے ،اداروں کیلئے نا اہل کا یہ روپ حیران کن ہو سکتا ہے میرے لئے نہیں،شریف برادران اپنی لوٹ مار بچانے کیلئے کسی حد تک بھی گر سکتے ہیں۔

نواز شریف خود کو بچانے کیلئے دشمنوں کے ساتھ نیشنل سیکرٹ بھی شئیر کر سکتے ہیں،پوری قوم اور قومی سلامتی کے ادارے ایک طرف کھڑے ہیں نا اہل ایک طرف کھڑا ہے ۔نواز شریف پاکستان کے خلاف انڈیا کے سلطانی گواہ بن چکے ہیں۔2016 میں شریف خاندان کی شوگر ملوں میں کام کرنیوالے بھارتیوں کے پاسپورٹ نمبر اور ویزا فارم بھی قوم کے سامنے رکھ دئیے تھے۔

loading...

شریف خاندان کے ذاتی اور سیاسی ترجمانوں نے میرے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا لیکن انہیں آج تک عدالت جانے کی جرات نہ ہو سکی۔کلبھوشن کی گرفتاری پر نواز شریف کی خاموشی،خاندانی شادیوں میں مودی کی شرکت ،سجن جندال سے مری میں خفیہ ملاقات ہر جگہ ذومعنی راز و نیاز نظر آتے ہیں۔

پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ نواز شریف اس بار آئے نہیں لائے گئے تھے ان کے پیچھے انڈیا سمیت متعدد ملکوں کی بھاری انویسٹمنٹ تھی،نواز شریف کی اقتدار سے بے دخلی پر غیر ملکی انویسڑز تڑپ رہے ہیں اور غیر ملکی قوتوں کا آلہ کار اپنی جان بخشی کیلئے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔  بنگلہ دیش میں چھاپے جاری،چودہ منشیات اسمگلر ہلاک

ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف ابھی بہت سارے مزید کھیل کھیلیں گے،ملک سے بھاگنے کیلئے ریاست کو بلیک میل بھی کریں گے۔نا اہل نے معیشت تباہ کر دی،آئین کو بے وقعت کیا ،سپریم کورٹ کو بدنام کیا ،فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی آخر کسی بات کا تو انہیں زعم ہے اور کوئی تو انکے پیچھے ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں