سلمان خان کی ایکشن فلم ’’ریس تھری‘‘ کا ٹریلر جاری

ریس تھری

فلم ’ریس تھری‘ 15 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی ایکشن تھرل فلم ’ریس تھری‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’’ریس‘‘ کے تیسرے سیکوئل کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے کیوں کہ فلم میں سلمان خان کی انٹری نے مداحوں کی دلچسپی کو بڑھا دیا ہے۔

جب کہ سلو میاں نے چند روز قبل ٹریلر جلد ہی ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا جو اب کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا روپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ایکشن تھرل فلم ’ریس تھری‘ کے تیسرے سیکوئل کا ٹریلر طویل انتظار کے بعد جاری کیا گیا۔

جس کے ابتداء میں ہی سلمان خان کو بلند و بالا عمارت پر کھڑا دکھایا گیا ہے جس میں سلو میاں یہ کہہ رہے ہیں کہ ’زندگی کی ریس کسی کی زندگی لے کر ہی ختم ہوگی۔ٹریلر میں فلم میں موجود تمام کرداروں کے ایکشن کو ڈائیلاگ کے ساتھ دکھایا گیا ہے جب کہ دبنگ خان کی ہر فلم کی طرح اس فلم کے ٹریلر میں بھی ڈائیلاگ کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

جب کہ سلمان خان کا ایک ڈائیلاگ ’جس ریس سے مجھے نکالنے کی بات کر رہے ہیں یہ بے وقوف اْس ریس کا سکندر میں ہوں‘ قابل تعریف ہے۔بالی ووڈ سلطان کا بھی فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ جب میں نے فلم ’ریس‘ اور ریس ٹو‘ دیکھی تو مجھے بلکل بھی پسند نہیں آئی کیوں کہ مجھے ایسے کردار بلکل بھی پسند نہیں جو خود غرضی اور دولت کے لئے ایک دوسرے سے لڑتے دکھائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔  چوہدری ثنار علی کہنہ مشق، سمجھدار اور انتہائی زیرک سیاستدان ہیں ‘ سعد رفیق

اس طرح کی فلموں سے مجھے ہمیشہ ہی الجھن ہوتی ہے مگر فلم کے تیسرے سیکوئل میں میرا کردار ان منفی کرداروں کے برعکس ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں