اداکار احسن خان بہترین آئیکون ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

اداکار احسن خان
loading...

لاہور: معروف اداکار احسن خان بہترین آئیکون ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار احسن خان کو اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بہترین آئیکون ایوارڈ دیا ۔

 اس حوالے سے احسن خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ایک سال کے دوران بہترین اداکاری پر چار مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا ہے جو میرے لیے باعث مسرت ہے ۔ایوارڈ جیتنے کے بعد مجھ پر اور بھی ذمے داریاں بڑھ گئی ہیں کہ میں پہلے سے بہتر اداکاری کا مظاہرہ کروں۔

احسن خان ایک بہترین اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری سے سب کا دل جیتا ہے۔ کردار کوبھی ہو احسن خٓن نے باخوبی نبھایا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نواز شریف اور عمران خان کا مسئلہ اقتدار ہے،بلاول بھٹوزرداری

اپنا تبصرہ بھیجیں