‘بچوں کو قتل کیا گیا ہے، ڈوبےنہیں’

'بچوں کو قتل کیا گیا ہے، ڈوبےنہیں'
Loading...

فیصل آباد،بچوں کی موت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ سانس کا رکنا بچوں کی موت کی وجہ بنی

فیصل آباد: فیصل آباد میں گزشتہ روزپانی کے جوہڑ سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ قتل کا معلوم ہوتا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچوں کی موت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ سانس کا رکنا بچوں کی موت کی وجہ بنی، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ بچوں کو قتل کیا گیا ہے۔

Loading...

واضح رہے کہ دوروزقبل فیصل آباد کے علاقے منصور آباد رہائشی 7سالہ ریحان اور 3سالہ ایان گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے، بچوںکی لاشیں گزشتہ صبح گھر کے قریب پانی کے جوہڑ سے ملی تھیں۔

پولیس نے دوران تفتیش دو مشکوک افراد کو حراست میں لے رکھا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں