پریانکا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت جان کر آپ حیران ہوجائیں گے

پریانکا
loading...

اداکارہ نے ممبئی کے ایئر پورٹ سے باہر نکلتے ہی بڑی ہوشیاری سے منگنی کی انگوٹھی اتار دی تھی

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی انگلی میں موجود منگنی کی انگوٹھی توقع کے مطابق انتہائی قیمتی ہے۔ پریانکا اور نک جونس کے پرستار سماجی میڈیا پر روینا ٹنڈن کا شکریہ ادا کرتے نظر آ رہے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ ہی لی گئی تصویر میں پریانکا پہلی بار اپنی انگوٹھی منظر عام پر لاتی نظر آئی تھیں۔

اب غیر ملکی میڈیا کو ان کی انگوٹھی کی قیمت کی فکر پڑ گئی۔ ہالی ووڈ کے رپورٹر نے ماہرین کی مدد سے اس خوبصورت انگوٹھی کی قیمت کا اندازہ لگاتے ہوئے بتایا کہ انگوٹھی میں جڑے ہیرے انتہائی قیمتی ہیں جس کی قیمت لگ بھگ دو کروڑ ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں نک جونس اور پریانکا چوپڑا کو سنگاپور میں میوزک کنسرٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد اداکارہ واپس بھارت پہنچیں تو ان کی انگلیوں میں منگنی کی انگوٹھی دیکھی گئی۔

اداکارہ نے ممبئی کے ایئر پورٹ سے باہر نکلتے ہی بڑی ہوشیاری سے منگنی کی انگوٹھی اتار کر اپنی جینز میں چھپا دی تھی۔

انگوٹھی چھپائے جانے کے ایک دن بعد ہی پریانکا چوپڑا نے ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں اگرچہ نک جونس سے منگنی یا شادی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی تاہم انہوں نے کہا تھا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتی لیکن امریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس نے اداکارہ سے منگنی کی مبہم انداز میں تصدیق کر دی۔

مزید پڑھیں۔  دبئی کے نوجوان کی پیشکش، سحری ڈرون تیار

امریکا میں اپنے پرفیوم کی تقریب رونمائی کے موقع پر ایک مداح نے نک جونس کو منگنی کی مبارک باد دی جس پر گلوکار نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں