شعیب ملک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 8ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

شعیب ملک
loading...

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

شعیب ملک نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز میں جاری کریبئین پریمیئر لیگ کے میچ میں ایمزون واریئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بارباڈوس ٹرائی ڈینڈس کے خلاف 38 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے انجام دیا جس کے بعد اب ان کے 8034 رنز ہوگئے ہیں

جبکہ ان کا سب سے زیادہ اسکور 95رنز ہے۔سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں کرس گیل 11575 رنز کے ساتھ سرفہرست، برینڈن میک کولم 9188 رنز کے ساتھ دوسرے تاہم کیرون پولارڈ 8225 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  جعلی چھاپوں ،جرمانوں کی وصولی روکنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرلیا ‘ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں