ڈیرن بیری کی تقرری ہو جاتی تو بہت اچھاہوتا، مکی آرتھر

مکی آرتھر
loading...

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ اس وقت فیلڈنگ کوچ کے لئے کئی لوگوں کی طرف دیکھ رہا ہوں، ڈیرن بیری کو مس کرنے پر میں بہت مایوس ہوا ہوں، ڈیرن بیری کی تقرری ہو جاتی تو ٹیم کے لیئے بہت اچھا ہوتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے اسٹیو رکسن کی جگہ ڈیرن بیری کا نام تجویز کیا تھا، تاہم پی سی بی نے ڈیرن بیری سے بات چیت شروع کر کے معاملات کو حتمی شکل نہ دی۔

پی سی بی کی سست روی کو دیکھتے ہو ئے ڈیرن بیری نے بات چیت ختم کر دی۔ کہیں اور معاہدوں کی تلاش کے لیئے ڈیرن بیری نے پی سی بی کو انکار کر دیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  الیکشن میں کامیابی کے بعد نیا نظام ضرور لائیں گے ٗنواز شریف

اپنا تبصرہ بھیجیں