آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانی
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
اپریل 17 منگل
برج حمل
 اپریل 17   منگل۔کاروباری امور میں مصروفیت رہیگی۔ ترقیاتی کاموں میں رجحان ہوگا۔ کیرئیر میں اضافہ کیلئے اہم فیصلے کرنیکا موقع ملے گا۔ طبیعت دینی کاموں کی طرف مائل رہے گی۔
برج ثور
 اپریل 17   منگل۔لوگوں کو پتہ چل جائیگا کہ آپ سنجیدہ ہیں اور بیکار باتوں میں ہر گز نہیں آئیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت کا پروگرام بن سکتا ہے۔ طبیعت میں بے سکونی محسوس ہوگی۔

برج جوزا
 اپریل 17   منگل۔کاروبار یا رومانس کے متعلق کوئی اہم پیغام ملنے کی اُمید ہے۔ نئے معاہدے عمل میں آئینگے۔ نیا کام شروع کرنا مثبت رہیگا۔ مخلص دوست کا تعاون حاصل رہیگا۔

برج سرطان
 اپریل 17   منگل۔ شریک حیات کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ہر قسم کی شراکت کے مسائل نہایت تیزی سے حل ہو جائیں گے۔بہتر مستقبل کی پلاننگ کی جا سکے گی۔

برج اسد
 اپریل 17   منگل۔فکر و عمل کی مزید آزادی ملے گی۔ تنظیم نو اور حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کا وقت آگیا ہے جائیداد کی قیمتوں سے آگاہ رہیں۔غصیلی طبیعت میں کافی حد تک ٹھہرائو رہیگا۔
برج سنبلہ
 اپریل 17   منگل۔غیر ذمہ داری کے مظاہرے پر نقصان اٹھا سکتے ہیں۔ جلد بازی سے گریز کریں اور فیصلے کرتے وقت تحمل مزاجی سے کام لیں اور غصے پر قابو رکھیں۔

برج میزان
 اپریل 17   منگل۔کیرئیر سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ مالی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچیں۔

برج عقرب
 اپریل 17   منگل۔جذبات پر قابو رکھنے سے بہت سے مسائل حل ہو سکیں گے۔ کسی بھی قسم کے معاہدے یا کاغذات پر دستخط کرتے وقت محتاط رہیں تاکہ بعد کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

برج قوس
 اپریل 17   منگل۔دوست مددگار ثابت ہونگے گے۔ اپنے راز دوسروں کو مت دیں ورنہ رشتہ دار یا دوست دخل اندازی کر سکتے ہیں۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

برج جدی
 اپریل 17   منگل۔ایک پہل کرنے کے علاوہ مناسب وقت پر ٹھیک جگہ پہنچ جائیں گے۔ تکلیف دہ صورت حال سے نجات حاصل کر لیں گے۔بیماری سے شفا یابی ہو سکے گی۔
برج دلو
 اپریل 17   منگل۔پروڈکشن ‘ پرموشن اور اپنی مالی حالت بہتر بنانے پر زور رہے گا۔ ایک تعلق میں شدت پیدا ہوگی ۔حقیقت یہ ہے کہ آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

برج حوت
 اپریل 17   منگل۔خاندانی امور میں حوصلہ بلند رہے گا‘ خاندان کا باہمی تعاون بہت شاندار رہے گا۔ پراپرٹی اور ملکیت کے مسائل خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  میں نے بہت سی خواتین کو مردوں کے ہاتھوں ہراساں ہوتے دیکھا ہے‘سونیا حسین

اپنا تبصرہ بھیجیں