قومی ٹیم یوتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل نیپال روانہ ہوگی

چیمپئن شپ

قومی ٹیم 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں6 مرد اور 5 خواتین کھلاڑی شامل ہیں

اسلام آباد:قومی ٹیم یوتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کل کو نیپال روانہ ہوگی۔ چیمپئن شپ 20 سے 24 اپریل تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی۔

loading...

 قومی ٹیم 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں6 مرد اور 5 خواتین کھلاڑی شامل ہیں مرد کھلاڑیوں میں شاہ حسین شاہ، قیصرخان، قاسم علی، محمد عباس، باہر حسین اور ندیم اکرم شامل ہیں۔ خواتین میں حمیرا عاشق، مریم،شمائلہ گل، عاصہ بانو اور بینیش خان شامل ہیں جبکہ عابد مجید ٹیم منیجر، طالب حسین کوچ اور سید قمر شکیل بخاری بطور ریفری ہونگے۔

 قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بالی ووڈفلم سیکریٹ سپرسٹار، چین میں بھی ریکارڈ توڑنے کیلئے تیار

اپنا تبصرہ بھیجیں