محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رہا تو پارٹی ہی نہیں ملک کو نقصان کا اندیشہ ہے ،چوہدری نثار

چوہدری نثار

یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں ،بیان

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنمااور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری نثارنے کہا کہ محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رہا تو صرف پارٹی ہی نہیں ملک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ لائحہ عمل صحیح نہ کیا گیا تو پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے،مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مون سون کی امکانی بارشوں سے پہلے حفاظتی اقدامات کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی زیر صدارت اجلاس

اپنا تبصرہ بھیجیں