وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا عوام کو صحت کی معیاری اور ارزاں خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ

شاہد خاقان عباسی

موجودہ حکومت نے گذشتہ 5 سالوں کے دوران صحت سمیت مختلف شعبوں میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائیں ،خطاب

اسلام آباد :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عوام کو صحت کی معیاری اور ارزاں خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گذشتہ 5 سالوں کے دوران صحت سمیت مختلف شعبوں میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائیں۔

صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،موجودہ حکومت نے صحت کی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی خدمت کے ایجنڈے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں صحت پالیسی کا یکساں نفاذ بنیادی اہمیت کا حامل ہے،18ویں ترمیم کے بعدصحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہو گیا ہے تاہم وفاقی حکومت عوام کو صحت کی بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے اس ضمن میں باہمی رابطے اور پالیسی سازی کے حوالے سے صوبوں کی مکمل معاونت کر رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات جاری رہیں گے کیونکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صحت عامہ کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کا کام ہے، موجودہ حکومت نے صحت کی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے سنجیدہ اقداما ت اٹھائے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ این آئی ایچ قومی اثاثہ ہے اور اس میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں، مجھے پورا یقین ہے کہ ہم پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور عوام کی خدمت کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں۔  ڈیرن بیری کی تقرری ہو جاتی تو بہت اچھاہوتا، مکی آرتھر

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں