پاکستان سپر لیگ کے اخراجات کا آڈٹ شروع ،آڈیٹر جنرل نے ریکارڈ مانگ لیا

سپر لیگ
loading...

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت اور پی ایس ایل کے اخراجات کا آڈٹ شروع کردیا گیا ،آڈیٹر جنرل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کا ریکارڈ مانگ لیا۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نیپاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت اور پی ایس ایل کے اخراجات کا آڈٹ کرانے کامطالبہ کیاتھا۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پی ایس ایل کا آڈٹ شروع ہوا ،آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پی ایس ایل کا آڈٹ شروع کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کا ریکارڈ مانگ لیاہے، پہلے مرحلے میں پی ایس ایل کے دو ایڈیشن کا آڈٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کے آن لائن ٹکٹ وقت سے پہلے فروخت ہورہے ہیں، بورڈ کی طرف سے مقرر کردہ بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگی ہیں، جس سے پی سی بی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ ٹکٹ فروخت کرنے کیلئے پاکستانی کمپنیوں اور بورڈ کو خود ٹکٹ فروخت کرنا چاہیے تھے۔یاد رہے کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کرکٹ بورڈ کی پیش کردہ آڈٹ رپورٹ کو مسترد کیا گیا تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اولمپک کھیلوں کی کیمپینگ شروع کرنےکا فیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں