افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش حملہ، 25افراد ہلاک

دھماکے

ننگر ہار: افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے قریب خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا دیا۔ جس کے نتیجے میں 25افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔خودکش دھماکا مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3 بجے ہوا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

افغان حکام کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان عید کے 3 روز تک جنگ بندی کا معاہدہ ہے۔افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے افغان طالبان کو جنگ بندی میں توسیع کی پیش کش کی گئی تاہم افغان طالبان نے جنگ بندی میں توسیع سے انکار کر دیا ہے۔

افغان صدر کا ملک میں جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، طالبان کا انکارترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ عید کے فوری بعد روکے گئے آپریشنز دوبارہ سے شروع کر دیں گے۔واضح رہے کہ گزشہ روز بھی ننگرہار میں افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکاروں کی عیدملن کے درمیان خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  الیکشن میں سکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے، الیکشن کمیشن

اپنا تبصرہ بھیجیں