7 دن تک جیپ کے ریڈی ایٹر کا پانی پی کر موت سے لڑنے والی خاتون

خاتون

کیلیفورنیا: امریکا میں مونٹیری کاؤنٹی کے ساحلی علاقے کی چوٹی سے کار سمیت گر جانے والی پورٹ لینڈ کی 23 سالہ خاتون کا ایک ہفتے بعد سراغ لگا لیا گیا سات روز تک خاتون نے اپنی جیپ کے ریڈی ایٹر کا پانی پی کر توانائی بحال رکھی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر پورٹ لینڈ کی 23 سالہ خاتون انجیلا ہرنانڈیز ایک ہفتے قبل کیلی فورنیا کے ساحلی علاقے میں لاپتا ہوگئی تھیں ان کی تلاش میں ریسکیو اہلکاروں کو ناکامی کا سامنا تھا کہ دو بائیکرز کو 61 میٹر بلند چوٹی کے نیچے تباہ کار نظر آئی جس پر ریسکیو ادارے کو مطلع کیا گیا۔

ریسکیو ادارے کے اہل کاروں نے 61 میٹر چوٹی سے نیچے اتر کر دیکھا تو تباہ حال جیپ میں انجیلا نحیف حالت میں موجود تھیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی جیپ کے سامنے اچانک ایک کتا آگیا تھا جسے بچانے کی کوشش میں وہ کھائی میں گرگئیں جس کی وجہ سے ان کے کندھے میں چوٹ آئی تاہم خوش قسمتی سے وہ نہ صرف اتنی اونچائی سے گرنے کے بعد محفوظ رہیں بلکہ انہوں نے سات دن تک صرف جیپ کے ریڈی ایٹر کا پانی پی کر گزارا کیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  چین میں بارشوں نے نظام زندگی تباہ کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں