بلاول بھٹو زرداری کو گجرات میں ریلی کی اجازت نہیں لی

بلاول بھٹو زرداری کو گجرات میں ریلی کی اجازت نہیں لی
loading...

پنجاب کے شہر گجرات میں شہری انتظامیہ کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کار ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات کے مطابق پیپلزپارٹی کو کار ریلی کی اجازت نہیں دی گئی،انتخابی ضابطہ اخلاق کےمطابق ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ڈپٹی کمشنرکا نےکہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے کل کے جلسے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے،پیپلز پارٹی منظور شدہ مقام پر جلسہ منعقد کر سکتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر گجرات نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کار ریلی سیکیورٹی خدشات کا باعث بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کل اپنی اور پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پورے ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سموگ اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے پاکستان بھر میں سیائے دار درخت لگائے جائیں،ڈاکٹرسلمان کاظمی

اپنا تبصرہ بھیجیں