سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کی سراوان ہاوس آمد ،سراج رئیسانی شہید کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار

شاہد آفریدی

کوئٹہ : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی سراوان ہاوس آمد نوابزادہ سراج خان رئیسانی شہید کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار

 تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کیسابق کپتان شاہد آفریدی  کوئٹہ پہنچے شاہد آفریدی سراوان ہاوس گئے جہاں انہوں نے نواب اسلم رئیسانی ,نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی اور میر جمال رئیسانی سے نوابزادہ سراج خان رئیسانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور انکے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی , شاہد آفریدی سی ایم ایچ کوئٹہ گئے جہاں انہوں نے مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی,

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا،نوابزادہ سراج خان رئیسانی سمیت مستونگ دھماکے کے شہداء کے غم میں شریک ہیں ،دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کیا ماتھے کی شکنے جان لے سکتی ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں